یورپی یونین کے رہنماؤں کی بلقان کے خطے کے لیڈروں سے ملاقات

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) یورپی یونین کے لیڈروں نے بلقان کے خطے کے 6ممالک کے رہنماؤں سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہونے والی اس ملاقات میں البانیہ، بوسنیا، سربیا، مونٹی نیگرو، مقدونیہ اور کوسووو کے نمائندے شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ان ممالک کی یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور جرمنی چانسلر انگیلا میرکل بھی شریک تھیں۔ یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹٴْسک نے ان ملکوں کی ترقیاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو اہم قرار دیا۔ یونین کی کوشش ہے کہ ان ممالک کو روسی دائرہ اثر میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :