سعودی عرب، حزب اللہ کے 10رہنمائوں کے اثاثے منجمد

جمعہ 18 مئی 2018 10:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی ریاستی سکیورٹی کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا کہ امریکا اور 5 رکن ممالک کی شراکت سے حزب اللہ کے 10رہنمائوں کے اثاثے منجمد کردیئے۔

(جاری ہے)

سعودی ریاستی سکیورٹی کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ واضح کیا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ، نعیم قاسم ، محمد یزبک، حسین خلیل، ابراہیم امین السید ،طلال حمیہ ، علی یوسف شرارہ اورحسن ابراہیمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں اور دہشتگردی کی اس فہرست میں شامل تمام افراد کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :