ہیمشائر نے کائونٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 18 مئی 2018 15:58

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مشہور انگلش کلب ہیمشائر نے جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کی خدمات حاصل کر لیں، معاہدے کے تحت وہ کائونٹی سیزن کے ابتدائی تین ماہ تک بطور غیرملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

34 سالہ پروٹیز بلے باز کی ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 49.08 ہے۔ ہیمشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ جائلز وائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ آملہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :