چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ کی منظوری

ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آ ر ڈی ون یاسر لطیف کے دستخطوں سے چار مختلف افسران کے تبادلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کردیئے گئے

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ کی منظوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آ ر ڈی ون یاسر لطیف کے دستخطوں سے جمعہ کو چار مختلف افسران کے تبادلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کیے گئے ہیں جن میں گریڈ سترہ کے سٹاف افسر سہیل جمیل چوہان جو کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،گریڈ سترہ کے منظور حسین جو کہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ذوالفقار علی جونیجو جو کہ شعبہ لائ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراور گریڈ سولہ کے سب انجینئر (سول)اشفاق احمد جو کہ ایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹوریٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے پورے شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے چھ ماہ میں65 آ پریشن پلان تیار کئے ہیں اور اس لئے مختلف شعبوں سے افسران و ملازمین کو انفورسمنٹ میں تبادلہ کر کے افرادی قوت کو بڑھایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ/اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :