اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار کے ایجنسی کے مختلف بازاروں میں دکاندوں پر چھاپے،اشیائے خورونوش کی قیمتیں معلوم کیں

ہفتہ 19 مئی 2018 16:06

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار عارف خان یوسفزئی نے ایجنسی کے مختلف بازاروں میں دکانوں پر چھاپے۔ اچانک چھاپوں کے دوران اے پی اے نے اشیائے خوردونوش کے قیمتیں معلوم کی۔انہوں نے بیکریوں پر بھی چھاپے مارے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائی گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے کھانے پینے کی اشیائے سمیت دیگر ضروری اشیاء سرکاری نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اور کسی کو باجوڑ ایجنسی کے کسی بھی علاقے میں مقررہ کر دہ ریٹ سے زیادہ نرخ پر آشیائے خوردنوش کے فروخت کے اجازت نہیں دی جائیگی اور رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تاجر برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریگی ۔

متعلقہ عنوان :