گوجرانوالہ،جواء کھیلتے آٹھ جواری گرفتار،نقدی برآمد

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) تھانہ کوتوالی پو لیس نے ایس ایچ او انسپکٹر امجدحسین کی زیر نگرانی جواریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ارشد بٹ کے ڈیرہ پر ریڈ کرکے جواء کھیلتے ہوئے آٹھ جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اکیاون ہزار روپے سے زائد نقدی اور موبائل فونز قبضہ میں لے لئے، گرفتار کئے گئے ملزمان میںجمیل سکنہ گلی بیری والہ، لیاقت علی سکنہ نوشہرہ روڈ، اقبال مسیح سکنہ کھیالی گیٹ، مجاہد مغل سکنہ تھانے والہ بازار، ارشد محمود سکنہ کچا دروازہ، عثمان بٹ ، نویدساکنان نوشہرہ روڈ، ، شمع پرویزسکنہ بستی عیسائیاں شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا تحرک کیا جار ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :