چارسدہ، دو مہینے پہلے ہونیوالی 46لاکھ کی ڈکیتی کیخلاف تاجر برادری نے 21مئی سے احتجاجی کیمپ لگانیکا فیصلہ

ہفتہ 19 مئی 2018 22:42

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) امن وا مان کی ابتر صورتحال،۔ چارسدہ شہرمیں دو مہینے سے پہلے 46لاکھ کی ڈکیتی کے خلاف تاجر برادری کا پیر کے روز 21مئی سے احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ ۔ اس سلسلے میں تاجر اتحاد اور متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت لعل محمد لعل منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ انتظامیہ چارسدہ میں امان کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

اس موقع پر 19مارچ کو شہر کے مرکزی علاقے میں 46لاکھ روپے کی ڈکیتی کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہ کرنے پر افسوس ظاہر کر تے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پیر 21مئی سے چارسدہ شہر میں احتجاجی کیمپ لگائی جائیگی جس میں تاجر برادری سحر و افطار میں بھی کرینگے اور یہ احتجاج مطالبات کے تسلیم کئے جانے تک جا ری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :