اسپیشل سیکریٹری صحت کی جیکب آبادآمد دیہی صحت مراکزکا دورہ

اتوار 20 مئی 2018 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) اسپیشل سیکریٹری صحت کی جیکب آبادآمد دیہی صحت مراکزکا دورہ ،سول اسپتال میں ایم ایس کی بریفنگ ڈائیلاسز یونٹ جلد فعال کیاجائے گا نگرانی شروع کی ہے تاکہ صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جائے :اکرم خواجہ اسپیشل سیکریٹری صحت تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکریٹری صحت اکرم خواجہ گذشتہ روز جیکب آباد پہنچے انہوںنے ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کھیٹپال کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر گڑھی حسن ،میر پور برڑو کادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور سول اسپتال پہنچے جہاں ایم ایس ڈاکٹر حفیظ ابڑو نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال کی عمارت اورکوارٹرز زبوں حال ہیں جلد مرمت کرائے جائیں ،آنکھوں کا شعبہ اوٹی بند ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہے بجٹ کم ہے جسے بڑھایاجائے ،جمس میں ایمرجنسی شروع نہ ہونے کی وجہ سے سارا بوجھ ہم پر ہے ڈائلاسز یونٹ کو بھی فعال کیاجائے سول اسپتال کے 15کنسلٹنٹ جمس میں کام کررہے ہیں جس پر اسپیشل سیکریٹر ی صحت نے انہیں تمام مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی بعدازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے نگرانی شروع کی ہے اور دیہی علاقوں کا دورہ کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ دیہی صحت مراکز جو آئی ایچ ایس کے سپرد کیے گئے ہیں میں دورے کے وقت ادویات موجود نہ تھیں جبکہ جو دستیاب تھیں وہ ادویات سب اسٹینڈرڈ تھیں اس حوالے سے آئی ایچ ایس کے بالا حکام کو لکھا جائے گا تاکہ وہ صحت کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں آئی ایچ ایس کو ایک آرایچ سی کے لیے 8کروڑسے زائد کی بجٹ ملتی ہے پھر بھی وہاں دوا موجود نہ ہوتو یہ قابل افسوس ہے انہوںنے کہاکہ ڈائیلاسز یونٹ کو جلد فعال کیاجائے گا جمس کی ایمرجنسی کو جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :