دہلی ڈیئر ڈیولز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو ہرا کر آئی پی ایل سے باہر کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 21:20

دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو آخری میچ میں 11 رنز سے ہرا کر رواں آئی پی ایل سے باہر کر دیا، ممبئی انڈینز کی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایون لیوس کی 48 اور بین کیوٹنگ کی 37 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، ریشبھ پانٹ نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، امیت مشرا کو عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل کے 55ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، ریشبھ پانٹ نے 4 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، وجے شنکر 43 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، میکسویل نے 22 رنز بنائے، کرونل پانڈیا، جسپریت بمرا اور مارکنڈ نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی تیسری گیند پر 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایون لیوس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، بین کیوٹنگ 37، ہرڈک پانڈیا 27، کپتان روہت شرما 13 کیرن پولارڈ 7 رنز سکے، امیت مشرا، پٹیل اور لیمی چن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :