پاکپتن، دو موٹرسائیکلز اور رکشہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 21 مئی 2018 17:41

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) دو موٹرسائیکلز اور رکشہ میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق ،بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گائوں 22/Kb ہوتہ روڑ پر تیز رفتار رکشہ اچانک بے قابو ہو کر دوموٹرسائیکلزسے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ غلام مصطفی ولد اللہ بخش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :