لاڑکانہ، ہدایتکار فقیر اعجاز علی چانڈیو کی دو بیٹیاں خسرے کے باعث ایک ہی دن جاں بحق

پیر 21 مئی 2018 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) لاڑکانہ میں نامور اسٹیج اداکار اور ہدایتکار فقیر اعجاز علی چانڈیو کی دو بیٹیاں خسرہ بیماری کے باعث ایک سالہ زہرہ بتول گھر میں جبکہ ڈھائی سالہ ردا بتول شیخ زید چلڈرین اسپتال میں دم توڑ گئیں ایک ہی گھر میں دو بچیوں کے جنازے اٹھانے پر ماحول سوگوار ہوگیا اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین پہنچ کر ورثا سے افسوس کرتے رہے۔

بعد ازاں دونوں بچیوں کو شہر کے مقامی ابوبکر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیج اداکار و ہدایتکار فقیر اعجاز چانڈیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میری دونوں بیٹیاں زہرہ بتول اور ردا بتول گذشتہ کئی روز سے خسرے کی بیماری میں مبتلا تھیں جنہیں پرائیوٹ اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیا جہاں ان کی صحت میں کوئی بہتر نہ آئی جہاں گذشتہ شب ایک بیٹی زہرہ بتول گھر میں دم توڑ گئیں جبکہ دوسری بیٹی ردا بتول کو شیخ زید چلڈرین اسپتال داخل کیا جہاں وہ دم توڑگئی ہے۔ دوسری جانب اسٹیج اداکار و ہدایت کار فقیر اعجاز چانڈیو سے دونوں بیٹیوں کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :