ایرانی فورسز شام ہی میں موجود رہیں گی، ترجمان وزارتِ خارجہ

کوئی بھی ایران کو اس کی منشا کے بغیر کسی اقدام پر مجبور نہیں کرسکتا،میڈیا سے بات چیت

منگل 22 مئی 2018 14:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے واضح کیا ہے کہ شام سے ایرانی فورسز واپس نہیں آئیں گی بلکہ وہ وہاں شامی حکومت کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بہرام قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایران کو اس کی منشا کے بغیر کسی اقدام پر مجبور نہیں کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب تک شام میں ایران کے موجود رہنے کی ضرورت ہے اور دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے تو ایرا ن شامی حکومت کے مطالبے پر اس کی مدد جاری رکھے گا۔انھوں نے جوہری سمجھوتے کے حوالے سے کہا کہ اب ہمارے پاس کوئی زیادہ وقت نہیں رہ گیا ہے۔اب ہم دیکھیں گے کہ یورپ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔اگر ہمیں کوئی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو ہم پھر ضروری فیصلے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :