نئی امریکی حکمت عملی اورپابندیاں ایران کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،متحدہ عرب امارات

واشنگٹن کی تہران کیخلاف ٹھوس حکمت عملی کیوجہ سے ہی ایران حکومت اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور ہوگی،وزیر خارجہ

منگل 22 مئی 2018 17:03

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایران کیخلاف نئی اقتصادی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے،امریکا کی ایران کیخلاف ٹھوس حکمت عملی ایران کو اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور کرے گی،امریکی پابندیاں کئی سال سے خطے میں جاری ایرانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اماراتی وزیر برائے مملکت خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ اتحادی ممالک ایران کو راہ راست پر لانے،اس کی توسیع پسندی کی روک تھام اور خطے میں اس کے انتشاری پروگرام کے خاتمے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پید کرنا ہو گا،جب تک خطہ ایرانی سرگرمیوں سے متاثر ہے،ایران کی جانب سے عرب ممالک کی داخلی پالیسیوں اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک تہران کیساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوہری سمجھوتے کے بعد ایران کی عرب ممالک میں مداخلت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی تھی،اب ایران کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس کی خطے میں پالیسیوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ خطے کو امن واستحکام کے ساتھ ایرانی مداخلت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے،ایران عرب خطے میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے جس کے باعث تہران خود بند گلی میں جا چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نئی حکمت عملی کا تقاضا ہے کہ ایران اپنا قبلہ درست کرے۔

متعلقہ عنوان :