روڈ سیفٹی میں کوپن ہیگن، ایمسٹرڈیم اور اوسلو سرفہرست

بدھ 23 مئی 2018 13:34

جرمنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایک تازہ مطالعے میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے کوپن ہیگن، ایمسٹرڈیم اور اوسلو جیسے شہروں کو اولین درجے میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ووپرٹال انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے اس سروے میں یورپ کے 13 دارالحکومتوں میں روڈ سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہکوپن ہیگن، ایمسٹرڈیم اور اوسلو میں ٹرانسپورٹ کے نظام کا معیار دیگر یورپی شہروں کے مقابلے میں زیادہ صاف ستھرا اور محفوظ ہے۔ اس حوالے سے بد ترین شہر اطالوی دارالحکومت روم کو قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :