کانگو میں ایبولا کے سبب مزید ہلاکتیں

بدھ 23 مئی 2018 13:53

کنساشا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) افریقی ملک کانگو کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کے سبب 6مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 مزید افراد میں اس وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اس وائرس کے سبب 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہے۔ یہ وائرس جسمانی سیال مادوں کے ذریعے کسی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :