انتظامیہ پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنانے میں ناکام ،

دکاندار من مانے دام وصول کرتے رہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان بازاروں کی بجائے اوپن مارکیٹوں کا بھی دورہ کریں تاکہ انہیں اصل حقائق معلوم ہو سکیں‘ شہریوں کا مطالبہ

بدھ 23 مئی 2018 16:39

انتظامیہ پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں انتظامیہ پھل اور سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ،اوپن مارکیٹوں میں دکاندار وں نے سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس 55روپے زائد تک فروخت جاری رکھی جس پر شہری احتجاج کرتے رہے ۔ سبزیو ں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ22روپے ہیں تاہم دکاندار وں کی جانب سے اس کی 26روپے فی کلو قیمت وصول کی جاتی رہی ،پیاز21روپے کی بجائے بدستور 26روپے، ٹماٹر14روپے کی بجائی 23روپے،، ادرک چائنہ 166روپے کی بجائے 220، بینگن 25روپے کی بجائی32روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائے 110روپے، ادرک تھائی لینڈ 121روپے کی بجائی170روپے،کھیرا فارمی 22روپے کی بجائے 26روپے،پالک13روپے کی بجائے 25روپے، ٹینڈے دیسی 45کی بجائے 59روپے، لیموں دیسی 133کی بجائی220روپے ،پھلیاں58روپے کی بجائی80روپے، پھول گوبھی 47روپے کی بجائے 55 روپے،گھیاکدو 14کی بجائی25روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائی95روپے،شملہ مرچ 22روپے کی بجائی35روپے، بھنڈی48کی بجائی70روپے فروخت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو172روپے کی بجائی250روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 51روپے کلو کی بجائی62روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی200روپے،ایک کلو خوبانی پیلی 116روپے کی بجائی145،آڑو90روپے کی بجائی160روپے،کھجور ایرانی کھلی178روپے کی بجائے 250روپے،کھجور اصیل کھلی 152روپے کی بجائی220روپے،گرما 64روپے فی کلو کی بجائے 70روپے،آم سندھڑی 162روپے کی بجائے 200روپے،فالسہ 166روپے کی بجائی220روپے، آلو بخارا 306روپے کی بجائی400روپے اور لوکاٹ 85روپے کی بجائے 120روپے تک فروخت کی گئی ۔صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف رمضان بازاروں میں چکر لگانے کی بجائے اوپن مارکیٹوں کا بھی دورہ کریں تاکہ انہیں اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :