ماہ رمضان میں گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ

بدھ 23 مئی 2018 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی محمود احمد نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خار بازار کے دورے کے موقع پر دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار خارعجم خان آفریدی اور لیویز فورس کے بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی‘ ایڈیشنل پی اے محمود احمدنے بیکریز‘سبزیوں ‘ پھلوں اور دیگر دکانوں کا دورہ کیااور وہاں پر نرخ نامے چیک کیے انہوں نے اس موقع پر دکانداروں کو متنبہ کیاکہ اگر کسی نے کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری اشیاء سرکاری نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو ان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ انہوں نے بیکری دکانوں کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے جبکہ لیویز اہلکاروں کو ناجائز تجاوزات بھی ہٹانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :