کیریبین پریمیئر لیگ 2018ء، 8 اگست سے شروع ہوگی، جیسن ہولڈر بارباڈوس ٹریڈنٹس کے کپتان مقرر

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔ انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 26 سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ہولڈر نے کہا کہ بارباڈوس کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ ایونٹ 8 اگست سے 16 ستمبر تک شیڈول ہے، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ بارباڈوس کی ٹیم گزشتہ سیزن میں 10 میں سے صرف 4 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر رہی تھی۔