جاپان ، جوہری پلانٹس میں ہوا کی نالیاں زنگ آلودہ ہونے کا انکشاف

جمعرات 24 مئی 2018 11:20

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جاپان کے جوہری نگران ادارے ’’این آر اے‘‘ نے کہا ہے کہ ملک کے 7 جوہری ری ایکٹرز میں سے 12 کے کنٹرول روم کی ہوا کی نکاسی کی نالیوں میں زنگ پایا گیا ہے تاہم وہ صورتِ حال کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

پلانٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ کسی حادثے کی صورت میں اس کے سبب عملے کو تابکاری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے گزشتہ سال جنوری میں تمام جوہری پلانٹس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا کیونکہ اس سے ایک ماہ قبل مغربی جاپان میں واقع شیمانے پلانٹ کی نکاسی ہوا کی نالیوں میں سوراخ دریافت ہونے کا بتایا تھا۔