اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ آئندہ ماہ شروع ہونگے

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکولز کے طلباء اور طالبات کیلئے مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ آئندہ ماہ جون سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ 6 کھیلوں کے کیمپس اسلام آباد میں مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ان کھیلوں میں فٹ بال، کراٹے، آرچڑی، تھروبال، سوئمنگ اور فٹ سال شامل ہیں اور یہ کیمپ 14 اگست تک جاری رہیں گے۔

کوچنگ کے فرائض عقیل گل، عثمان یامین، نوید الحسن، چوہدری عدیل، مس عفت اور مس فریحہ انجام دیں گی۔ کھیلوں کے تربیتی کیمپس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی فون نمبر 0342 9751428 پر اپنی رجسٹریشن 30 مئی سے قبل کروا سکتے ہیں۔