سالانہ انٹر میڈیا فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں ہوگا، قیصر شیرازی

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام سالانہ انٹر میڈیا فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں راولپنڈی پریس کلب میں شروع ہوگا کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر قیصر شیرازی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔