امریکی محکمہ خزانہ کی ایران کی فضائی کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عاید

محکمہ خزانہ نے دو فضائی کمپنیوں کے علاوہ دو ایرانیوں اور ایک ترک پر بھی پابندیاں عایدکردیں،بیان

جمعہ 25 مئی 2018 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) امریکا کے محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے دو فضائی کمپنیوں ماہان ائیر اور معراج ائیر سے وابستہ اداروں کے علاوہ دو ایرانیوں اور ایک ترک پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ اسٹوین ٹی نوشین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں اور انھیں بلیک لسٹ قرار دیا ہے، وہ ایران کی فضائی کمپنیوں ماہان ائیر ، کیسپین ائیر ، معراج ائیر اور پویا ائیر کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس عمل کے ذریعے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کو سہولت مہیا کررہے تھے ،ان کے ذریعے ایرانی رجیم حزب اللہ سمیت اپنی گماشتہ تنظیموں کو ہتھیار ، جنگجو اور رقوم پہنچا رہا تھا اور اس طرح وہ سفاک اسد رجیم کا اقتدار برقرار رکھنے میں مدد فراہم کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :