مری، ماہ صیام کا دوسرا جمعتہ المبارک انتہائی روح پرور رہا

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماہ صیام کا دوسرا جمعتہ المبارک انتہائی روح پرور رہا جامع مسجد صدیق اکبرؓڈاکخانہ چوک مری میں عالم دین مولاناشاید جمیل ملتان کروڑ پکا نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نیکہا کہ ہماری بقا نظام اسلام میں ہے مری اللہ پاک کا ایک تحفہ ہے یہاں پر فحاشی اور نے حیائی کو ختم کرنے میں اہل مری اپنا کردا ر اداکریں سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ہمیں اپنے نبی پاک ﷺ کی ہدایات کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی آج اگر عالم اسلام مشکلات سے دوچار ہے اور ہر طرف مسلمان ہی ظلم کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں اس کو سوچنا اور اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے اور اسی میں ہماری یہ عارضی دنیاوی زندگی اور اسکے بعد ہمیشہ رہنے والی زندگی میں اللہ کریم آسانیاں پیداکرینگے۔

متعلقہ عنوان :