مصری فن کاراؤں پرحجاب کی وجہ سے آسٹریا میں حملہ،زدوکوب کیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) یورپی ملک آسٹریا میں ماہ صیام کے دوران دکھائے جانے والے ایک ڈارامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران دو مصری فن کاراؤں پر نسل پرستانہ حملہ کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فوق السحاب(بادلوں سے پری) نامی ڈرامہ سیریل میں شامل مصری اداکاراؤں منیٰ عبدالغنی اور اس کی ساتھی اداکارہ ھبہ عبدالغنی کو حجاب اوڑھنے کی پاداش میں نسل پرستانہ حملے کا سامناکرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دونوں فن کاراؤں کا کہنا تھا کہ کچھ نا معلوم افراد شوٹنگ کے مقام پر آئے۔ انہوں نے دھاوا بول دیا۔ انہیں زدو کوب کیا اور ان کے سامان کی توڑپھوڑ کی۔متاثرہ فن کاراؤں کے مطابق آسٹریا میں ان کی ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی مگراس طرح کا نا خوش گوار واقعہ ایک ہی بار پیش آیا۔ لوگ ان سے ملتے اور واپس چلے جاتے۔اس دوران ایک گروپ نے نفرت آمیز انداز اپناتے ہوئے ان کے حجاب کے حوالے سے عجیب وغریب سوالات کیے۔

متعلقہ عنوان :