منسٹری آف پارلیمنٹری افیئرز کو موصول عوامی شکایات پر سرگودھا ریجن میں عملدرآمد کے حوالے سے ضلع میانوالی کی کارکردگی مایوس کن

ہفتہ 26 مئی 2018 21:08

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) منسٹری آف پارلیمنٹری افیئرز کو موصول عوامی شکایات پر سرگودھا ریجن میں عملدرآمد کے حوالے سے ضلع میانوالی کی کارکردگی مایوس کن جبکہ ضلع سرگودھا کی اطمینان بخش قرار دیدی گئی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے امپلی منٹیشن اینڈ کوارڈی نیشن ونگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا سے 210درخواستیں موصول ہونے پر متعلقہ ضلعی اداروں کو عملدرآمد کیلئے بھجوائی گئیں، جن میں سے 207نمٹا دی گئیں جبکہ تین زیر سماعت ہیں، جبکہ خوشاب کو بھجوائی گئی 127میں سے 110،بھکر 104میں سے 82پر عملدرآمد ہو سکا، اسی طر ح میانوالی کوارسال کر دہ 156میں سے 55پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے ، جس پر سیکشن آفیسر پٹیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے سرگودھا کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :