حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 21:58

حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے باؤنسر سے انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باؤنسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔

(جاری ہے)

حسن علی کے باؤنسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔واقعہ کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔

متعلقہ عنوان :