آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے لیون اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:58

آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے لیون اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل اپنے ..
لیون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں جائلز سیمن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

لیون اوپن کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں ڈومنک تھائم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی جائلز سیمن کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر کیریئر کا گیارہواں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :