نجی ٹی وی کے رپورٹر واحد مہر کو صدمہ ، والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء)نجی ٹی وی کے رپورٹر واحد مہر کو صدمہ ، والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں صحافی برادری سمیت عزیر و اقارب کی کثیر تعداد میں شرکت ، سوگواروں سے تعزیت کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے نجی ٹی وی کے رپورٹر واحد مہر کے والد گذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں وزیر آباد میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت عزیز و اقارب سمیت دوست احباب و معززین شہریوں کی کثیر تعدا دنے شرکت کی اور واحد مہر اور دیگر سوگواروں سے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔#