فیروزہ میں شاہی روڈ کی مرمت کرنے کے مرحلے کے دوران ٹھیکیدارنے بجری جابجا بکھیردی

مسافرکار ٹرک سے جاٹکرائی ،کارٹرک کے نیچے دھنس گئی،چارافرادشدیدذخمی

اتوار 27 مئی 2018 20:20

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) فیروزہ میں شاہی روڈ کی مرمت کرنے کے مرحلے کے دوران ٹھیکیدارنے بجری جابجا بکھیردی،مسافرکار ٹرک سے جاٹکرائی ،کارٹرک کے نیچے دھنس گئی،چارافرادشدیدذخمی ،ریسکیو نے زخمیوں کوہسپتال پہنچایا،تفصیل کے مطابق ماسٹر خالد محمودکی فیملی جس میں تین خواتین اوراین کابیٹا شامل تھے ملتان سے واپس فیروزہ آ رہے تھے کہ شاہی روڈ جس پر مرمت کاکام جاری ہے اورٹھیکیدار نے جابجا بجری بکھیر رکھی ہے اور گزرنے کاراستہ تک موجود نہیں مسافرکارالحافظ پیٹرول پمپ کے سامنے ٹرک سے خوفناک اندازمیں جا ٹکرائی اوراس کے نیچے دھنس گی واقع گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب پیش آیا،زخمیوں کوریسکیواوراردگردکے لوگوں نے ہسپتال پہنچایا ،واضع رہے کہ سڑک کی مرمت کے دوران کوئی متبادل راستہ اختیار نہیں کیا گیا جس سے سنگین حادثات معمول بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :