لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ تین سے سولہ تک کے عہدوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز

امیدوار(آج) سے گیارہ جون تک آن لائن درخواستیں دے سکیں گے،جسٹس محمد انوارالحق کی سربراہی میں کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی، گریڈ 16 کے کیئر ٹیکر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں عمر35 سال کی مقرر کی گئی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر، لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ تین سے سولہ تک کے عہدوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز، امیدوارآج (سوموار ) سے گیارہ جون تک آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق کی سربراہی میں کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی، گریڈ 16 کے کیئر ٹیکر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کے لیے تعلیمی اہلیت بی اے، تجربہ 5 سال اور عمر35 سال کی مقرر کی گئی ہے، گریڈ 16کے اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، امیدواروں کیلئے گریجویشن، تجربہ 10سال، عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے ، گریڈ 14 سینئر ایڈیٹر کیلئے بی بی اے فنانس کے حامل امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ذرائع کے مطابق گریڈ 13 کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کیلئے تعلیمی قابلیت ایف اے، ٹائپنگ سپیڈ 40اور آئی ٹی ڈپلومہ ہولڈر ہونا ضروری ہے، ہائیکورٹ میں 125 جونیئر کلرکوں کیلئے کی آسامیوں کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، گریڈ 11 کے جونیئر کلرکس کیلئے 40 فیصد کوٹہ میرٹ پر، 20 فیصد کوٹہ ہائیکورٹ کے ملازمین اور 20 فیصد کوٹہ کلاس فور کے ملازمین کیلئے مختص کیا گیا ہے،جونیئر کلرکوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں،3 فیصد خصوصی افراد کیلئے رکھا گیا ہے، گریڈ 11 کے سٹور کیپر، سب انجینئر، گریڈ 9 کے اے سی مکینک، ٹیکنیکل آپریٹر، گریڈ 7 کے باورچی کیلئے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے لیے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت مڈل رکھی گئی ہے، گریڈ 3 کے سینٹری ورکر، سویپر، مالی اور چوکیداروں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :