ایرانی بحریہ کے پاس اپنی سمندری حدود کے دفاع کے لئے تمام ضروری وسائل موجود ہیں، ایڈمرل خانزادی

پیر 28 مئی 2018 11:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کے پاس اپنی سمندری حدود کے دفاع کے لئے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے بتایا کہ پابندیوں کے باوجود آج ایران کی بحریہ دفاعی وسائل کی تیاری، انواع و اقسام کے جنگی بحری جہاز اور جنگی کشتیاں بنانے اور مختلف قسم کی چھوٹی بڑی آبدوزوں سمیت سمندری دفاع کے تمام دیگر وسائل کی تیاری میں پوری طرح خود کفیل ہے۔

بحریہ کے سربراہ نے مزید کہاکہ ایرانی بحریہ کے سبھی دفاعی وسائل اور جنگی سازوسان ملک کے اندر ہی تیار ہوتا ہے۔ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے اندر، ایرانی بحریہ کے جنگی اور دفاعی بیڑے میں فاتح نوعیت کی ایک متوسط آبدوز، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جماران اور سہند نوعیت کے دو جنگی بحری جہاز شامل ہوجائیں گے ۔انھوں نے بتایا کہ ان تمام دفاعی اور جنگی وسائل کی تیاری کا مقصد علاقے میں پائیدار سلامتی کا قیام ہے۔

متعلقہ عنوان :