لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار کو ماہانہ جوڈیشل الاونس کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن بحال کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 28 مئی 2018 23:10

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار لاہورہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی کو ماہانہ جوڈیشل الاونس کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن بحال کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی، سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کے وکیل منصور عثمان اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے رجسٹرار کو فراہم کیا جانے والار لاکھ روپے ماہانہ جوڈیشل الائونس کا نوٹیفیکین کسی قانونی جواز کے بغیر واپس لے لیا،انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ رولز کے سیکشن پچھتر کے تحت چیف جسٹس کے انتظامی فیصلے کو انتظامی کمیٹی ختم نہیں کر سکتی، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التواء ہونے کے باوجود انتظامی کمیٹی نے جلد بازی میں نوٹیفیکیشن واپس لے لیا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جس پر عدالت نے سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔