اسسٹنٹ کمشنر 1-چارسدہ عنایت اللہ نے سرڈھیری بازار اور غنی خان روڈ کا دورہ

منگل 29 مئی 2018 14:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 1-چارسدہ عنایت اللہ نے سرڈھیری بازار اور غنی خان روڈ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کا معیار اور نرخ ناموں کو چیک کیا ۔ انہوں نے 6قصابوں کو مہنگا گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کیا اورحوالات میں بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوسکیں۔