خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں‘ صائمہ خان

منگل 29 مئی 2018 17:49

خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں‘ صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں،انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار بہت پسند ہیں، کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔صائمہ خان نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔