چین میں کھارے پانی میں چاول کی کاشت کی آزمائش

منگل 29 مئی 2018 18:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ممتاز چینی زرعی سائنسدان یوآن لانگ پنگ اور انکی تحقیقی جماعت نے گذشتہ روز شور زدہ 6رقبوں پر کھارے پانی کوبرداشت کرنے والے چاول کے پودے لگائے ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چاول کی اس قسم کو ایسی اراضی کی مختلف اقسام پر بیک وقت لگایا گیا ہے جو کہ اس کی تجارتی افادیت جانچے میں ایک اہم قدم ہے ،یہ پودے سنکیانگ یوگور خود مختار علاقے کے کاشتگر ،ہی لونگ جیانگ صوبے کے شہر ڈاچن ، شن ڈوانگ صوبے کے ڈوانگ ینگ اور چنگ ڈائو ،چی جیانگ صوبے کے وین یو اور شان شی صوبے کے یان این میں کاشت کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ مقامات چین میں عملی طور پر شور زدہ زمین کی ہر قسم کے مظہر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :