گرانفروشوں کیخلاف خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ،عرفان آفریدی

منگل 29 مئی 2018 23:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ناظم یوسی11شاہین مسلم ٹائون عرفان آفریدی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ رمضان ہمیں ملاوٹ شدہ اور دونمبنرچیزوں سے روکنے کا درس دیتاہے ،علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوسی 11میں صفائی مہم زوروشورسے جاری ہے گزشتہ کئی مہینوں سے ڈینگی وائرس کیخلاف مہم رمضان المبارک میں بھی جاری ہے مچھرمار سپرے ،چوہے مارسپر ،بڑے بڑے نالوں کو صاف کرنا،گندگی کے ڈھیر کوآگ لگانا اس مہم کاحصہ تھے جس کے نتیجے میں علاقے میں صفائی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے ڈبلیوایس ایس پی کے حکام طارق عزیز،ظفرخان اورسابق ایم پی اے شوکت یوسفزئی کاشکریہ اداکیاکہ جن کے تعاون سے علاقے کے مسائل حل ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :