ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 6 جون سے شروع ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 15:45

ٹرینیڈاڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جون سے پورٹ آف سپین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور پریکٹس میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 جون سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :