عدم ادائیگی پر امریکی کمپنی نے گمشدہ ملائشیا ایئر لائن کی تلاش روک دی

ملائیشین حکومت کی جانب سے مالی امداد بند کرنے کی وجہ سے یہ کام مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا،امریکی کمپنی

بدھ 30 مئی 2018 16:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) امریکی کمپنی اوشن انفینٹی نے ملائشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ کوالالمپور حکومت کی جانب سے مالی امداد بند کرنے کی وجہ سے یہ کام مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ پرواز سترہ مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گئی تھی۔ اس جہاز پر 239 افراد سوار تھے۔ اس وقت کے بعد سے اس جہاز کے ملبے کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اوشن انفینٹی بحیرہ ہند میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :