ترقیاتی کاموں کے معیاراورکوالٹی پر کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائیگامعیاری اورتسلی بخش کام کے نتائج دیرپاتک سودثابت ہوسکتے ہیں بس اسٹینڈ کے کام کو جلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ پرائے بس اڈے کو بندکرکے نئے بس اڈے کو بحال کیا جائے تاکہ شہرکے وسط میں بے ہنگم ٹریفک کے عذاب سے عوام کو نجات مل سکے اورٹریفک کانظام بھی بہترہوسکے ،کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی

بدھ 30 مئی 2018 16:38

ڈیر ہ مرادجمالی۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) کمشنر نصیرآبادڈویژن ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت نامکمل ترقیاتی کاموں جلد ازجلدمکمل کرکے ان کے معیارکوبہتربنایا جائے سال سے ذیادہ عرصہ گزرنے پر ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل پر کمشنر نصیرآبا دنے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے معیاراورکوالٹی پر کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائیگامعیاری اورتسلی بخش کام کے نتائج دیرپاتک سودثابت ہوسکتے ہیں بس اسٹینڈ کے کام کو جلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ پرائے بس اڈے کو بندکرکے نئے بس اڈے کو بحال کیا جائے تاکہ شہرکے وسط میں بے ہنگم ٹریفک کے عذاب سے عوام کو نجات مل سکے اورٹریفک کانظام بھی بہترہوسکے ان خیالات کا اظہارانہوںنے سرکٹ ہوئوس اورنیو بس اسٹینڈ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹریاسرخان بازئی،آفس سپرینڈنڈنٹ بابونوراحمد ڈومکی،ٹھیکیدارحاجی اکبرشاہوانی،سمیت دیگرموجودتھے کمشنر ڈاکٹرمحمدسعیدجمالی کہاکہ وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکیج عوامی مسائل کے خاتمے میں سودمندثابت ہوگا سٹرکوں کی تعمیر،فیملی پارکس ،فٹبال گرائونڈ،سرکٹ ہائوس، نکاس آب،و دیگر کئی منصوبے شامل ہیں جن کے تعمیرسے عوام ذیادہ سے ذیادہ مستعفید ہونگے ہماری یہی کوشش ہوگی کہ عوام کے مسائل کاتدارک کیاجاسکے صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور سی ایم پیکیج بھی اسی کڑی کا حصہ ہے اس ترقیاتی پیکیج کے مکمل ہونے سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوجائے گاانہوںکہاکہ جو اسکیمات زیر تعمیر ہیں وہ معیارکے ساتھ تعمیر کی جائیں اورتمام ترقیاتی کاموں کی جان پڑتال کا عمل بھی جاری رہے گا انہوںنے کہاکہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :