اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کردی

بدھ 30 مئی 2018 23:01

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی ،صدر نیشنل بینک نے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ،نہ کوئی بینک اکائونٹ کھلوائے نہ کسی کو فائدہ پہنچایا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سعید احمد کے نہ ہی بے نامی اثاثے ہیں،فرانزک رپورٹ کے مطابق دستخط سعید احمد کے دستخط سے میچ نہیں کرتے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 4 گواہوں میں سے کسی نے سعید احمد کیخلاف کچھ نہیں کہا،عدالت سے استدعا ہے کہ ضمنی ریفرنس سے سعید احمد کو بری کرنے کاحکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :