ہیتھرواٹسن اور ٹاجینا ماریا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

بدھ 30 مئی 2018 18:06

ہیتھرواٹسن اور ٹاجینا ماریا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ہیتھرواٹسن اور ٹاجینا ماریا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برطانوی کھلاڑی ہیتھرواٹسن اور ان کی جرمن جوڑی دار ٹاجینا ماریا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانون آرکن گیولی اور شیرازڈ ریکس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :