ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو اہلکاروں کے لیے افطاری کا اہتمام

بدھ 30 مئی 2018 18:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو اہلکاروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122کے اہلکاررمضان المبارک کے مقد س مہینے میں خدمت کے جذبے سے سرشار اپنے گھر اور خاندان کو چھوڑ کرسٹیشنز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس سے عوام الناس بلا تفریق سحر و افطار کے اوقات میںبین الاقومی طرز کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صوبے بھر میںتمام ریسکیو سٹیشنز میں باقا عدہ طور پر افطاری کا اہتمام کیا جاتاہے جبکہ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض عباد ت سمجھ کر ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام الناس کی جانب سے قلیل وقت میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :