لورالائی میڈیکل کالج میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو گیا

بدھ 30 مئی 2018 20:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) لورالائی میڈیکل کالج میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہو گیا پرنسپل ڈاکٹر سعیداللہ کاکڑ نے نئے آنے والے طلباء طالبات سے تعارفی خطاب کیااور انہیںخوش آمدید کہااور امید ظاہر کی اس ادارے کو چلانے میں طلباء طالبات اساتذہ کرام کے ساتھ ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے تعارفی خطاب سے اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرڈاکٹر محمد زبیر،فزیالوجی پروفیسرڈاکٹر شوکت علی اور بائیوکمیسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم کوثر نے بھی خطاب کیا پرنسپل نے کہا کہ جن طالب علموںنے ابھی تک اپنے داخلے نہیںکروائے وہ تمام طلباء طالبات ایک ہفتے کے اندر اپنے داخلے اور کلاس میں اپنی حاضری کو ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :