مسجد نبویﷺ میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں 3 افراد نشانہ بن گئے

بدھ 30 مئی 2018 21:00

مسجد نبویﷺ میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں 3 افراد نشانہ بن گئے
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) حرمین شریفین کی اعلی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی شریف کی تزین و آرائش کے دوران رکاوٹ گرنے سے 3کارکن زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی اعلی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح مسجد نبوی شریف کے شمال مغربی حصے میں اصلاح و مرمت کے دوران دیواری رکاوٹ گرنے پر3کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ ترمیم کا کام جس جگہ ہورہا تھا وہ زیر استعمال نہیں تھی۔ اسے استعمال کے قابل بنانے کی غرض سے اصلاح و ترمیم کا سلسلہ جاری تھا تاکہ مسجد نبوی شریف کے زائرین کار پارکنگ کے صحن کے تہہ خانے سے استفادہ کرسکیں۔ انتظامیہ نے اطمینان دلایا کہ تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ زخم معمولی تھے اب انکی حالت تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :