پی ایس پی کا بحریہ کالج میں طالبہ کے ساتھ پروفیسر کی پریکٹیکل کے دوران غیر اخلاقی گفتگو، جنسی ہراساں کرنے کی خبر پر شدید تحفظات کا اظہار

بدھ 30 مئی 2018 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحق نے کہا ہے کہ بحریہ کالج میں طالبہ کے ساتھ بیالوجی کے پروفیسر کی پریکٹیکل کے دوران غیر اخلاقی گفتگو اور جنسی ہراساں کرنے کی خبر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ماں باپ اپنی بچیوں کو اساتذہ کے بھروسے تعلیمی درسگاہوں میں بھیجتے ہیں اور اساتذہ کی طرف سے اس طرح کی شکایت کا آنا انتہائی افسوس کا عمل ہے۔ انہوں نے بحریہ کالج کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور الزام ثابت ہونے پر اساتذہ کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔اس گھنائونے فعل کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :