ترکی اور یورپی یونین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، ترک وزیر خارجہ

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی اور یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین میں صرف چند ممالک ہی ترکی کی اس بلاک میں شمولیت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں قیام امن کی خاطرترک حکومت نے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہیاوراس میں ایران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ پسند آئے یا نہ آئے لیکن ایران بھی اس معاملے میں ایک اہم اہم فریق ہے۔