سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عسکری الفاذ نے نیشنل کلب کو ہرا دیا

جمعرات 31 مئی 2018 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ایس ایس بی ٹرافی فیلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب نے نیشنل باسکٹ بال کلب کو 80-52پوائنٹس سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے سید بختیار نے 32،زین اللہ نے 12اور شاہ میر ظہیر نے 8جبکہ رنر اپ نیشنل باسکٹ بال کلب کی جانب سے شہریار ناصر نے 21،اسد بن وقاص نے 12اور علی شبیر نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام محمد ،ممتاز احمد اور محمد شبر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل پروفیسر ظفر اقبال ،ذعیمہ خاتون ،زاہد ملک اور حسن خان تھے ۔

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پہل سیمی فائنل شب 9بجے،دوسرا ساڑھے دس بجے شب کھیلا جائیگا ،جبکہ پوزیشن میچز ہفتہ کی شب کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل3مئی کوآرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :