ممتحن کی جانب سے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے، وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان

جمعرات 31 مئی 2018 14:59

ممتحن کی جانب سے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ممتحن کی جانب سے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بلیغ الرحمان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بعض اراکین نے ممتحن کے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت کی تھی۔

فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کیڈ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے کارروائی شروع کی ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے تمام اراکین کو پانچ سالہ مدت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ آنے والی اسمبلیاں اور وزراء اعظم بھی اپنی مدت پوری کریں گے۔