مقتدیٰ الصدر کا دورہ کویت مکمل

ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کرتے ہوئے ترقی کے سفرمیں مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق

جمعرات 31 مئی 2018 23:48

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) عراق میں حالیہ پارلیمانی انتخابات میں غیرمتوقع طورپر کامیابی حاصل کرنے والے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے اپنا 2روزہ دورہ کویت مکمل کرلیا ہے،مقتدیٰ الصدر 2دن تک کویت میں رہے،جہاں انہوں نے کویتی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔گزشتہ روز عراقی مذہبی رہنما کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مقتدیٰ الصدر نے اپنا 2روزہ دورہ کویت مکمل کرلیا ہے،مقتدیٰ الصدر 2دن تک کویت میں رہے،جہاں انہوں نے کویتی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔

بیان کے مطابق کویت حکومت کی جانب سے باضابطہ دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دورے میں انہوں نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے تفصیلی ملاقات کی،جس میں دونوں ملکوں اور اقوام کے درمیان ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کرتے ہوئے ترقی کے سفرمیں مل جل کر آگے بڑھنے پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ دورہ کویت کا بنیادی مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا تھا،مقتدیٰالصدر تمام ممالک کیساتھ متوازن تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں،وہ خلیجی عرب ملکوں کیساتھ بھی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :