موجودہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 754 یقین دہانیاں کی گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 17:11

اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) موجودہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 754 یقین دہانیاں کی گئیں جن میں سے 536 پر عملدرآمد ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے اس اسمبلی کی مدت میں 754 یقین دہانیاں کرائی گئیں جن میں 536 پر عملدرآمد کیا گیا جبکہ 218 پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر اور سیکرٹری چوہدری مختیار کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :